ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس کا مرکزی حکومت پر کارپوریٹ حامی ہونے کا الزام

کانگریس کا مرکزی حکومت پر کارپوریٹ حامی ہونے کا الزام

Wed, 10 Aug 2016 02:48:57  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 9 /اگست(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا میں آج کانگریس پارٹی نے این ڈی اے حکومت پر صنعت اور کارپوریٹ گھرانوں کا حامی ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کم از کم پنشن کی رقم کو پانچ ہزار روپے کرنے اور کم از کم مزدوری ایکٹ میں ترمیمی بل پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔بی جے پی نے اس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی یہ حکومت گاؤں، غریب، مزدور اور کسانوں کے لیے وقف ہے اور ملک پر 60سال تک حکمرانی کرنے والی کانگریس کو ایسا الزام نہیں لگانا چاہیے۔لوک سبھا میں ملازم معاوضہ ترمیمی بل- 2016کو بحث اور منظور کرا نے کے لیے پیش کرتے ہوئے لیبر اور روزگار کے وزیر بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ اس کے ذریعے ملازم معاوضہ ایکٹ- 1923میں اور ترمیم کی گئی ہے جس میں ایکٹ کے تحت الگ الگ تجاوزات کے لیے معاوضے کی موجود ہ رقم کو پانچ ہزار روپے سے بڑھا کر 50ہزار روپے کرنے کا انتظام کیا گیا ہے جو زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ روپے تک ہو سکتی ہے۔وزیرروزگار نے کہا کہ ملازم معاوضہ ایکٹ 1923میں ترمیم کرکے ملازمین اور ان پر منحصر افراد کو صنعتی حادثات کے ذریعہ ہوئے نقصان اور اس کے نتیجہ میں موت یا معذوری کی حالت میں معاوضے میں اضافہ کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔دتاتریہ نے کہا کہ بل کی دفعات کے مطابق، آجر کی طرف سے ملازمین کو قانون کے تحت معاوضہ سے متعلق اس کے حقوق کے بارے میں تحریری طور پر اور الیکٹرانک ذرائع سے معلومات دینا ضروری کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آجر کی طرف سے ملازم کو ایکٹ کے تحت معاوضہ سے متعلق حقوق کے بارے میں معلومات دینے میں ناکام رہنے پر معاوضہ کے لیے ذمہ دار ٹھہرانے کی بات کہی گئی ہے۔بل پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کانگریس کے کے سریش نے کہا کہ اس بل کی دفعات سے واضح ہے کہ یہ حکومت صنعت اور کارپوریٹ گھرانوں کی حامی ہے۔اس میں معاوضے کی رقم کو پانچ ہزار روپے سے بڑھا کر پچاس ہزار روپے کیا گیا ہے جو زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ روپے ہو سکتی ہے۔مہنگائی کی موجودہ شرح کو دیکھتے ہوئے یہ رقم کافی کم ہے۔


Share: